Live Updates

نوجوانوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہےوزیر تعلیم بلوچستان

جمعرات 5 جون 2025 16:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل میر سجاد رئیسانی نے کی۔

ملاقات کے دوران نوجوانوں کو درپیش مسائل، تعلیم کے شعبے میں بہتری، اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدور میر عین الدین کرد ، عرفان بلوچ ،جوائنٹ سیکرٹری عزیز مری ، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مکران ڈویژن کے صدر زبیر زامرانی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کوئٹہ کے صدر میر ریاض گرگناڑی اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے ہی نوجوانوں کوقومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اصلاحات پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی دی گئی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور نوجوانوں کے لیے مزید موثر پالیسیاں بنانے میں ان کی آرائ شامل کی جائیں گی۔وفد نے صوبائی وزیر تعلیم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کی معاونت کرکے نوجوانوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں بھرپور کردار ادا کری گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات