اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف برطانیہ میں فلسطین کے حامی مظاہرین کا احتجاج

سرخ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی،اسرائیلی کیخلاف نعرے بازی

جمعرات 5 جون 2025 16:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)فلسطین کے حامی مظاہرین نے برطانوی پارلیمنٹ کے گرد سرخ دائرہ بنا کر احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرخ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے دریائے ٹیمز کے دونوں اطراف، ویسٹ منسٹر اور لیمبتھ پلوں کے اوپر قطار میں کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرانے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔