
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے مختلف سیمنٹ فیکٹریز کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کی ملاقات
جمعرات 5 جون 2025 17:33

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں جپسم سمیت دیگر اہم معدنیات کا پوٹینشیل موجود ہے جسے ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معدنی وسائل کی بہترین مینجمنٹ اور ایکسپلوریشن کے لیے اپنی مائننگ کمپنی بنا لی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مائننگ کے لیے جدید مشینری اور طریقہ کار متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں ، صوبائی حکومت معدنی مصنوعات کی صوبے میں ہی ویلیو ایڈیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معدنیات کی بہترین مینجمنٹ کے ذریعے ہی صوبائی آمدن میں اضافہ کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے وفد کو صوبائی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت مقامی بجلی گھروں سے پیدا ہونے والی بجلی صوبائی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو رعائتی نرخوں پر فراہم کرے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔وفد نے وزیر اعلیٰ کی مائننگ اور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت کا خیر مقدم کیا اورخیبر پختونخوا میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواتین کو خودمختار کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فیصل کریم کنڈی
-
ریاست سے بے لوث محبت، پاکستانیت کے فروغ اور بلوچستان کے حقیقی تصور کو سمجھنا قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
جشن آزادری اور معرکہ حق کے حوالے سے صوبہ سندھ میں دو ہزار سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، سید ناصر شاہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپوکا پولیس شہداء کے ورثا کو 50ہزار فی کس دینے کا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ،8لاکھ سے زائد شہری مستفید
-
پردیسی سرکاری ملازین نے 14اگست کے باعث 4 چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی
-
یوم آزادی ،مریم نواز شریف14اگست کو حضوری بات میں منعقدہ مرکزی تقریب میں قومی پرچم لہرائیں گی
-
پولیس کا پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ، چھوٹا بھائی گرفتار
-
اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار
-
مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کے ذریعے ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام ممکن ہے ‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.