Live Updates

بھارت سے شملہ معاہدہ ختم، ایل او سی پر 1948والی پوزیشن پر آگئے ہیں، خواجہ آصف

شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ،ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائیگی، وزیر دفاع

جمعرات 5 جون 2025 22:16

بھارت سے شملہ معاہدہ ختم، ایل او سی پر 1948والی پوزیشن پر آگئے ہیں، خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948ء والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948ء کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہو گئی، شملہ معاہدے کی تمام شقیں ختم، جنگ کے بعد جو ہوا اس کی وقعت کچھ نہیں رہی، ہم 1948کی پوزیشن پر واپس جا رہے ہیں جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، کشیدگی پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر یہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہو سکتے ہیں، بھارت کبھی 6ہزار تو کبھی 25ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہائو میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات