
بیلاروس کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات،دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے اعلیٰ سطح تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ، آئی ایس پی آر
جمعرات 5 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کو اجاگر کیا، پاک فضائیہ بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے، پائلٹس اور مینٹیننس کے عملے کی تربیت کیلئے تعاون فراہم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فضائی افواج کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور عملی صلاحیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے اعلیٰ سطح تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے کہا پاکستان ایئر فورس کے وسیع تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے پی اے ایف کے تربیتی نظام سے استفادہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو بیلاروس میں دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی۔ فریقین نے اس دورے کی تفصیلات پر کام کرنے پر اتفاق کیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کا دورہ دونوں ممالک میں عسکری شراکت داری کا عکاس ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.