ق*عیدالاضحی: قصاب نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اٴْتر آئے

منہ مانگی اجرت طلب کی جا رہی ہے، پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار جبکہ گائے کے 18 ہزار نرخ مقرر

جمعرات 5 جون 2025 20:20

*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قصابوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کیلئے بھی نرخ بڑھا دیئے جبکہ اناڑی قصاب بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لئے قصاب کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قصابوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

پیشہ ور قصابوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قصابوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قصابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6 ہزار جبکہ گائے ذبح کرنے کے 10 ہزار نرخ مقرر کئے ہیں۔ پیشہ ور قصابوں کے نرخ دیکھ کر اناڑی قصابوں نے بھی شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ہے اور آدھے پیسوں میں بڑا اور چھوٹا جانور ذبح کرنے کی بکنگ شروع کر رکھی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قصابوں کی جانب سے وی آئی پی جانوروں کی قربانی کیلئے منہ مانگی اجرت طلب کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :