Live Updates
y پشتونخوا لائرز فورم جنوبی پشتونخوا صوبے کے جنرل باڈی اجلاس
جمعرات 5 جون 2025
21:35
kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) پشتونخوا لائرز فورم جنوبی پشتونخوا صوبے کے جنرل باڈی اجلاس کی صدارت صوبائی صدر حسن یار ایڈووکٹ نے کی ۔ اجلاس میں پشتونخوا لائرز فورم کوجنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں فعال کرنے ، فورم کے ذریعے اپنے عوام کی قانونی معاونت کرنے ، پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں جاری جمہوری تحریک میں فعال رول ادا کرنے پر وزور دیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پشتونخوا لائرز فورم پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عید کے چوتھے روز10جون سہہ پہر 3بجے فٹبال گرائونڈ ضلع زیارت کے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کریگی ۔ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، حضرت عمر ایڈووکیٹ اور جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع سے پشتونخوا لائرز فورم کے اراکین نے شرکت کی ۔
(جاری ہے)
اجلاس سے عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا لائرز فورم کے وکلاء کو اپنی ذمہ داریوں کواحساس کرتے ہوئے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں وکلاء کو پشتونخوا لائرز فورم کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور پشتونوں کے حقوق کے حصول اور ملک کی سطح پر جمہوری جدوجہد میں اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں انتشار کی بنیادی وجہ آئین سے انحراف ہے۔
آئین جس نے ملک کے اقوام وعوام کو اکھٹے کر رکھا ہے اس آئین کی مسلسل پائمالی جاری ہے ۔ جس کے باعث ملک ہمہ جہت بحرانوں کا شکار اور عالمی طور پر تنہائی سے دوچار ہیں۔ اسی طرح 8فروری کے انتخابات میں انتہائی بھونڈے انداز میں زر وریاستی زور کی بنیاد پر عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا اور نیلامی کی اسمبلی میں فارم 47کے نمائندوںکو بٹھا کر انہیں عوام پر مسلط کردیا گیا۔
حکومتی نااہلی ، ناکامی کے باعث آج نہ صرف عوام مسائل سے دوچار ہیں بلکہ صوبے میں امن وامان نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ، شاہراہیں سفر کے لیے غیر محفوظ ہوچکی ہیں ، سویلین اتھارٹی کا خاتمہ جاری ہے ، تعلیم ، صحت کے شعبوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے ، اساتذہ ، ملازمین تنخواہوں سے محروم اور اب الائونسز میں کٹوتی شروع کردی گئی ہے ۔
بہ یک جنبش قلم سینکڑوں ملازمین کو بیروزگار کردیا جاتا ہے ۔ روزگار کی یہ صورتحال ہے کہ صوبے کا واحد ذریعہ معاش جو کہ تجارت تھا اس ڈیورنڈ خط پر آمدورفت وتجارت کی بندش کے باعث ہزاروں خاندانوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ہے ۔ ہم آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیورنڈ خط کے تمام تجارتی راستوں کو بحال کرکے ملکی آئین وقانون کے تحت تمام تر تجارتی سہولیات فراہم کی جائے۔
تجارت کی بحالی کے اقدامات سے یقینا بیروزگاری ، بدامنی میں کمی آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو پولیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے ،فورسز کو ختم کرنے کی بجائے ان کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور اسلحہ کی فراہمی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حالیہ نتائج جس میں بدترین میرٹ کی پائمالی کی گی ہے بالخصوص پشتون باصلاحیت قابل نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت کامیابی کی دوڑ سے نکال کر ان کی حق تلفی کی گئی ان نوجوانوں کی قانونی معاونت اور ان کے حق تلفی کا ازالہ کرنے کے لیے پشتونخوا لائرز فورم کے وکلاء ان کا ساتھ دیں ۔
اجلاس کے آخر میں حسن یار ایڈووکیٹ نے اجلاس میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا لائرز فورم اپنے تنظیمی اصولوں اور پارٹی ہدایات کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اپنے عوام اور بالخصوص کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی رہیگی ۔ پشتونخوا لائرز فورم نے ملک کی تاریخ میں ہر جمہوری جدوجہد میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آئین کی بالادستی ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرتے ہوئے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں پشتونخوالائرز فورم کو فعال ومنظم بنائینگے۔
آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات