مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار، مویشی،اسلحہ،منشیات ودیگر مال برآمد

جمعرات 5 جون 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سٹی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 3 منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں ضیغم،علی حسن اور منظور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 2005گرام ہیروئن پوڈر اور 1580گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتارملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے۔ اسی طرح ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش کی شناخت بلال عرف علی گجر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 1320گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم اندرون سٹی کی تنگ گلیوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتاتھا۔

(جاری ہے)

شاہدرہ پولیس نے مویشی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 3ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان، عثمان اور راشد شامل ہیں۔ ملزمان ارشد اور عثمان نے چند روز قبل شہری کے 6لاکھ مالیت کے بچھڑے چوری کئے جبکہ ملزم عبدالرحمان کو بکرا چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

کینٹ ڈویژن پولیس کی چوروں،ڈکیتوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے دوران پٹرولنگ گاڑیوں کے ٹائر اتارنے والے سنی گروہ کے3 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ نواز عرف سنی، مہتشم اور امبرین شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 4عدد ٹائر، رم، جیک، بیٹری اور نقدی برآمدہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈیفنس کے علاقے سے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اتار کر چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔

اسی طرح ڈیفنس سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بین الاضلاعی منشیات ڈیلر عمران بٹ کوسپلائی دیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 16کلو سے زائد آفیون برآمدکی گئی۔ ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔صدر ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں ذوالفقار اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔ مانگا منڈی پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔فرار ہونے والے ملزم ذوالفقار علی کو علی حق روڈ سے جبکہ ملزم عامر کو باٹا شو مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 6 کلو سے زائدچرس برآمدکی گئی۔

ماڈل ٹان پولیس کی سرکاری املاک کو نقصان پہچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں عمران اور غلام رسول شامل ہیں۔ ملزمان کو پھول نگر سے ٹریس کرکے گرفتار کیاگیا۔ ملزمان گارڈن ٹان سمیت دیگر علاقوں سے واپڈا اور گھروں کی مین تاریں چوری کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ تار، نقدی اور اسلحہ برآمدکیا گیا۔موبائلز سکواڈ کی ماہِ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 172اشتہاری،114 عدالتی مفروران جبکہ15عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 3,84,728سے زائد اشخاص کا ریکارڈجبکہ 1,11,441وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1640گرام چرس،3740گرام آئس اور 34بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 17پسٹلز، 10رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد ہوئیں۔ 3569بلیک پیپر اور نیلی بتی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے شفیق آبادسے 2 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ریاض اور داد شامل ہیں۔ ملزمان کھوکھر ٹاون سے موٹر سائیکل چوری کر رہے تھے ڈولفن جوانوں نے مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ دورانِ چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز کی چابیاں، بلیڈ و مختلف ٹولز برآمدہوئے۔ گرفتار ملزمان 27سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب نکلے۔