کشمیری ماڈل واداکار دیپیکا کیساتھ 2 سال ڈیٹ کرتے رہے

مزمل نے اداکاری سے قبل راکھی ساونت کے ساتھ پردیسیااور لکی علی کی کبھی ایسا لگتا ہے جیسی میوزک ویڈیوز میں کام کیا

جمعہ 6 جون 2025 10:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنے اور اداکارہ کی ریلیشن شپ کے بارے میں بات کر کے تہلکہ مچادیا۔مزمل ابراہیم نے 2007 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔بھارتی اداکار مزمل ابراہیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی جس میں انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے سابقہ تعلقات کے بارے میں بات کی تھی۔

(جاری ہے)

مزمل ابراہیم نے دعوی کیا کہ وہ بالی وڈ سپر اسٹار کے ساتھ دو سال تک رومانوی تعلقات میں تھے اور رنویر سنگھ سے شادی سے پہلے تک ان کے ساتھ رابطے میں بھی تھے۔مزمل ابراہیم، 25 اگست 1986 کو سری نگر، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے اور ایک بھارتی ماڈل اور اداکار ہیں۔انہوں نے 2003 میں بطور مسٹر انڈیا، گلیڈریگس مین ہنٹ مقابلہ جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی، جس کے بعد نے انہوں نے ماڈلنگ کریئر کا آغاز کیا، اس وقت وہ مقابلے کے سب سے کم عمر فاتحین میں سے ایک تھے۔مزمل نے اداکاری سے قبل راکھی ساونت کے ساتھ پردیسیااور لکی علی کی کبھی ایسا لگتا ہے جیسی میوزک ویڈیوز میں کام کیا۔ان کی خوبصورت شکل و صورت کی وجہ انہیں بہت سے لوگوں نے’’پوسٹر بوائے‘‘کا خطاب بھی دیا۔