Live Updates

پیسکو کا عید الاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،پیسکو تر جمان

جمعہ 6 جون 2025 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے عید کے پرمسرت موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو ریجن میں عیدالاضحٰی کے موقع پربلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی، پیسکو چیف نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں ریلیف تمام شہری و مضافاتی علاقوں میں دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی پر صبح 7بجے سے رات9بجے تک تمام پیسکو ریجن میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی، عید سے ایک روز قبل شام 6سے رات12بجے تک بھی 2گھنٹے کا ریلیف دیا جائیگا۔ اس سلسلے میں پیسکو ہیڈ آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر کے اس میں سینئر افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسکو کی تمام آپریشن ٹیمیں عید کے روز بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی، تاکہ پیسکو صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں 118پر کال کی جا سکتی ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات