Live Updates

عید کے ایام میں پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

درجہ حرارت 7 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے

جمعہ 6 جون 2025 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)عید کے ایام میں پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جون تک پنجاب، اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، درجہ حرارت 7 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق عید کے دوران بعض علاقوں میں شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہوائوں کا بھی خدشہ ہے، گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ سٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دبا ئوکا بھی امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے، عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات