
عیدالاضحی پر پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری،گرد و غبار اور تیز ہواوں کا بھی خدشہ
7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکے خدشات ہیں، عوام کو غیر ضروری باہر نکلنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایات،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، مراسلہ جاری
فیصل علوی
جمعہ 6 جون 2025
12:47

(جاری ہے)
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ 12 جون تک درجہ حرارت کے5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے اس دوران جنوبی ووسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 7سے 12 جون تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں اور آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔مراسلے میں عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اورآبی ذخائر پر پانی کے دباو کا بھی امکان ہے اور گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتارمیں اضافہ ممکن ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ضلع بارکھان اور گردونواح میں آج شام یا رات کے وقت چند مقامات پرہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل اجلاس: غزہ عالمی قوانین کا قبرستان بن چکا، پاکستان
-
دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
-
غزہ: حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو تباہ کن حالات کا سامنا، یو این ادارہ
-
امدادی کٹوتیاں: یو این ادارہ نائیجریا میں کارروائیاں بند کرنے پر مجبور
-
شام: فرقہ وارانہ تشدد کا شکار سویدا میں انسانی امداد کی آمد
-
مجھے جیل میں ایک عام قیدی والی سہولیات بھی میسر نہیں
-
پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا
-
جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے
-
9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے
-
منصوبہ سازوں کی سازش ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر چیزوں کو متنازع بنایا جائے
-
غیر جمہوری فیصلے سے حاصل کی گئی مخصوص نشستوں پر منتخب سینیٹرز متنازع ہیں
-
پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.