Live Updates

تین سال میں آرگینک خوراک ،مصنوعات کے استعمال میں 40فیصد اضافہ ہوا 6ہے، نجم مزاری

جمعہ 6 جون 2025 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں مقامی سطح پر آرگینک خوراک اور مصنوعات کے استعمال میں 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ،ہمارا مقصد ملک کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ہے جس کیلئے حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت کے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل سے پاک خوراک کا استعمال بیماریوں کے خطرات میں 30 فیصد کمی کر سکتا ہے،پاکستان میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی کھادوں اور بغیر کیمیکل کے طریقہ زراعت سے ماحول کو بھی نقصان نہیں پہنچتا،اگر حکومت آرگینک خوراک کی کاشتکاری کے لئے سبسڈی دے اور کسانوں کو تربیت فراہم کرے تو پاکستان نہ صرف اندرونی طلب پوری کر سکتا ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہت سے علاقے نایاب جڑی بوٹیوں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں ،حکومت کو جڑی بوٹیوں کو اکٹھا کر کے ان کی پروسیسنگ اور لیبلنگ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ان کی برآمدات کے ذریعے بھی پاکستان کروڑوں ڈالر کاقیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات