Live Updates

محکمہ موسمیات کی لاہورمیں عید کے تینوں روز شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی

عید کے پہلے روز 42، دوسرے اور تیسرے روز 46ڈگری تک جانے کا امکان

جمعہ 6 جون 2025 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)محکمہ موسمیات نے لاہور میں عید کے تینوں روز شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی،عید کے پہلے روز 42، دوسرے اور تیسرے روز درجہ حرارت 46ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دس روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :