الاسکا کے قریب کارگو جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، 3 ہزار گاڑیاں متاثر

ریسکیو آپریشن میں لائف بوٹس، کمرشل جہاز اور امریکی کوسٹ گارڈ نے حصہ لیا

جمعہ 6 جون 2025 14:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)الاسکا کے ساحل کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے کارگو جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لیکن خوش قسمتی سے تمام 22 عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چین کی بندرگاہ یان تائی سے روانہ ہونے والا بحری جہاز "مارننگ مڈاز" میکسیکو کے شہر لازارو کارڈینس کی طرف جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جہاز ایڈک، الاسکا کے جنوب مغرب میں موجود تھا جب اس میں آگ لگی۔جہاز پر موجود 800 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 3 ہزار سے زائد گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔ ابتدائی طور پر آگ اس ڈیک پر لگی جہاں الیکٹرک وہیکلز رکھی گئی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گاڑیاں کس برانڈ کی تھیں۔زوڈیئک میری ٹائم ایجنسی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں لائف بوٹس، کمرشل جہاز اور امریکی کوسٹ گارڈ نے حصہ لیا، اور تمام افراد کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :