کراچی : بوہرہ برادری نے عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی

نماز عید کے بعد بوہرہ برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی

جمعہ 6 جون 2025 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہرہ برادری نے جمعہ کو عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔کراچی میں طاہری مسجد میں بوہرہ برادری کا نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، نماز عید میں ملک وقوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی۔ نماز کے دیگر اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔نماز عید کے بعد بوہرہ برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔