پاکستان سمیت دنیا بھر میںبرین ٹیومر (دماغی رسولی) سے آگاہی کا عالمی دن8جون اتوار کو منایاجائے گا

جمعہ 6 جون 2025 19:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میںبرین ٹیومر (دماغی رسولی) سے آگاہی کا عالمی دن8جون اتوار کو منایاجائے گا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے و الی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی اور اس سے متاثرہ مریضوںکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کے مطابق جدید طرز زندگی اور جدید ٹیکنالوجی موبائل فونز اور کمپیوٹر کا استعمال برین ٹیومرکی شرح میں اضافے کا بڑا سبب ہے تاہم ایک خاص قسم کے وائرس اور غیر متوازن غذا بھی اس مرض کو پیدا کرنے کا سبب ہے،ماہرین صحت نے بتایا کہ برین ٹیومر کے مریض علاج کے بعد صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔