حریت رہنماء مصدق عادل کو برسی پر شاندار خراج عقیدت

جمعہ 6 جون 2025 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما حسن البنانے حریت رہنماء اور جموں و کشمیر پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے سابق چیئرمین محمد مصدق عادل کو ان کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مصدق عادل 2022میں آج ہی کے دن مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

حسن البنا نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مصدق عادل کو جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے انکی گرانقدر خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی بلندی درجات اور اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مصدق عادل 1965کے بعد کئی سال تک جیل میں قیدرہے اور 1990کی دہائی کے اوائل میں سوپور قصبے میںان کے چھوٹے بھائی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرکے دوران حراست لاپتہ کردیاتھا۔