Live Updates

امام مسجد الحرام کا خطبہ حج مسلم امہ کیلئے گمراہی سے نجات کا بہترین خطبہ ہے،طارق محمود مدنی

جمعہ 6 جون 2025 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں توحید کی دعوت سمیت مسلمانوں کو آپس میں متحد و منظم رہنے اور اللہ تعالی کے حکم کو پورا کرکے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کا پیغام دیا ہے امام مسجد الحرام کا خطبہ حج مسلم امہ کے لئے گمراہی سے نجات کا بہترین خطبہ ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات اور مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مذہبی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی عدنان مدنی و دیگر موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ امام مسجد الحرام نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو آپس میں اتحاد کے ساتھ مل جل کر رہنے اور اصلاح کی فکر دی ہے ہمیں چاہئے کہ فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے حق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے یوں اور وطن عزیز میں امن، ترقی و استحکام کے لئے اللہ کے بنائے ہوئے قانون پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں اور ملک سے شریعت کے منافی قوانین و سود کی لعنت کے خاتمے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام و دیگر غیر شرعی چیزیں، قوانین اور خرافات ملک و قوم کی تباہی ہیں اس موقع پر طارق مدنی نے قوم کو عید الاضحی کی دلی مبارک باد بھی پیش کی اور قربانی کے گوشت کو غریب اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے پر بھی زور دیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات