Live Updates

وطن عزیز کسی قسم کی کشیدگی اور بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،قا ری شبیر احمد عثمانی

جمعہ 6 جون 2025 20:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وطن عزیز کسی قسم کی کشیدگی اور بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ قیام ملک کے مقاصد پورے کیے جا سکے، ختم نبوت کی چوکیدار ی حضورﷺ کی ذات اقدس کی نگہبانی ہے، غلامی رسول ﷺ دین کی شرط اول ہے۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پور امن جد وجہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی،عید قربان پر اپنی انا قربان کر نے کی ضرورت ہے،عید کی خوشیوں میں اپنے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں اور خصوصی دعا کریں،ان خیالات کا اظہارا نٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ حضور ؐ کی عزت و نا موس کے تحفظ کیلئے ہر کلمہ گو مسلمان کٹ تو سکتا ہے مگر توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتا ۔

\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات