جیکب آباد، باسیوں کو پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند

کھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود شہریوں کوبلدیہ نے فراہمی شروع نہ کی شہر میں کربلا مچ گئی ،پانی کا بحران شہری مشکلات کا شکار ،عید پر بھی پانی سے محروم

جمعہ 6 جون 2025 22:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)جیکب آباد کے باسیوں کو پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند،کھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود شہریوں کوبلدیہ نے فراہمی شروع نہ کی شہر میں کربلا مچ گئی ،پانی کا بحران شہری مشکلات کا شکار ،عید پر بھی پانی سے محروم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے باسیوںن کو پینے کے پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند ہے پانی کی بند ش کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیںکھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود بلدیہ کی جانب سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے شہر میں کربلا مچ گئی ہے پانی کے بحران کی باعث کین کے ذریعے پانی بلیک پر من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے اور ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے عید کے موقع پر بھی شہریوں کو واٹر سپلائی کے پانی سے محروم کیا گیا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کے اربوں روپے کے فراہمی آب منصوبے سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کرنے کے بجائے قیامت خیز گرمی میں بوند بوند کے لئے ترسایا جارہا ہے جو کہ زیادتی ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ وزیر بلدیہ ،ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کمشنر لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔