Live Updates

,حیدرآباد، ڈایوسس آف حیدرآباد چرچ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی قوم کی جانب سے اہل اسلام وہم وطنوں کو عید الاضحی کی مبارکباد

جمعہ 6 جون 2025 19:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) ڈایوسس آف حیدرآباد چرچ آف پاکستان کے مسیحی مذہبی رہنما بشپ کلیم جان نے اپنی اور پاکستانی مسیحی قوم کی جانب سے اہل اسلام وہم وطنوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں کا نا صرف احترام کیا جائے بلکہ مذہبی تہواروں کی خوشیوں میں شرکت کر کے بھائی چارے کو فروغ دیں کیونکہ ایک دوسرے کے مذاہب کے دکھ سکھ میں شرکت سے اعتماد بحال ہوگا اور ہر طرف امن و خوشحالی کے دن آئیں گے۔

(جاری ہے)

بشپ کلیم جان نے مزید کہا کہ مذاہب کے حوالے سے تقسیم ہے لیکن انسانی رویہ اور اخلاقی اصول زندگی کا حصہ ہونا لازمی ہے ۔مذہبی تہواروں پر اکٹھے ہو کر خوشیاں بانٹیں گے تو سماجی ماحول خوشگوار ہوگا ،ہم سب کا رویہ سب سے شفقت اور مہربانی کی عمدہ مثال ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب عید کے موقع پر ٹوٹی ہوئی قدریں بحال کریں، ایک دوسرے کو معاف کر کے گلے ملیں، دکھی انسانیت کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا زندگی کا مقصد بنائیں اور اس خوشی کے موقع پر ملک کی سلامتی خوشحالی امن استحکام دفاع کے لیے دعائیں کریں اور اپنے تمام شہیدوں اور غازیوں کو یاد کریں جنہوں نے اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات