لاڑکانہ،پولیس کی بروقت کارروائی ، ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 6 جون 2025 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کے نوٹس پر لاڑکانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چوبیس گھنٹوں کے اندر قاتل گرفتار کرلیا۔ تھانہ رحمت پور کی حدود سہیل کالونی کے علاقے میں داماد نے گھریلو تنازعہ پر اپنی ساس رضیہ کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایس پی لاڑکانہ نے متعلقہ ڈی ایس پی صدر سول لائنز سعد جبار کو ملزم کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کیں تھیں۔ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر پر بھرپور عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ رحمت پور پولیس نے ڈی ایس پی صدر سول لائنز کی زیر نگرانی میں ملزم کامران جاگرانی کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :