Live Updates

عیدالاضحیٰ : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی قوم کو مبارک باد

جمعہ 6 جون 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے عیدالاضحیٰ پر ساری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اس تہوار کی برکا ت سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج حضرت اسماعیل کے آداب فرزندی اور جذبہ ایثار کو سلام پیش کرنے کا دن ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانوروں کی قربانی دے کر ہم سنت ابراہیمی ادا کر کے قرب خداوندی کے شرف سے فیض یاب ہو سکتے ہیں لیکن آج جانور قربان کرتے ہوئے ہمیں اس ارض وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ معرکہ بنیان المرصوص کے شہدا اور غازیوں کے طفیل ہم آج کا یہ تہوار پر امن طور پر منا رہے ہیں۔ اسی طرح ہمیں عید ا لاضحیٰ پر غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے بھی دعا گو ہونا ہے۔ وفاقی وزیر اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے تہنیتی ٹویٹ میں دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی و خوشحالی اور امن کا گہوارا بنائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات