ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ہفتہ 7 جون 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ ضلع سیالکوٹ میں عید کی نماز عید گاہوں، مساجد اور کھلے مقامات پر ادا کی گئی، ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ علمائے کرام اور خطیبوں نے اپنے عید کے خطبات میں قربانی کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے اتحاد، یکجہتی اور ترقی، امت مسلمہ کی بھلائی اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں بالخصوص فلسطین و کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ نماز عید کے بعد لوگوں کی جانب سے اونٹ، گائے، بکرے اور بھیڑ کی قربانی کی گئی۔ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیاں الرٹ رہیں، کیونکہ سیالکوٹ پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے "فول پروف" سیکیورٹی پلان تیار کیا تھا۔ اس حوالے سے سیالکوٹ کے سینئر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار مشکوک افراد پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔