Live Updates

عید الاضحیٰ قربانی، ایثار اور اطاعت کا درس دیتی ہے, عاطف اکرام شیخ

ہفتہ 7 جون 2025 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ قربانی، ایثار اور اطاعت کا درس دیتی ہے، حضرت ابراہیمؑ و اسماعیلؑ کی قربانی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے پیغام میں عاطف اکرام نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی قربانی اطاعت، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان، اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کر دینے اور نفس کی خواہشات کو زیر کرنے کا دن ہے۔ عاطف اکرام نےعید کے موقع پر مسلح افواج کے جری جوانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع اور قیام امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ آج کے دن فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات