عید قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتی ہے،امن اورقومی ترقی کے لیے اتحاد و یکجہتی ضروری ہے،وفاقی وزیر بحری امور

ہفتہ 7 جون 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نےپوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بحری امور کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں جنید انوار چوہدری نے کہا کہ امن اورقومی ترقی کے لیے اتحاد و یکجہتی ضروری ہے،جنگ کے حالات میں مسلح افواج اور قوم نے دشمن کو شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دن ہمیں اپنے شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ جنید انوار چوہدری نے قوم سے اپیل کی کہ عید کے دن ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں،عہد کریں ہمیں قومی ذمہ داریوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال میں پورٹس نے اپنی کارکردگی مزید بہتر طریقے سے ادا کی ہے ،پورٹس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔