پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید کی جانب سے پاکستانی قوم ، قیادت کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے پاکستانی عوام اور قیادت کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

عیدالاضحیٰ کے موقع پرہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ یہ عید پاکستان اور پوری مسلم دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کا باعث بنے۔انہوں نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قربانی، ہمدردی اور یکجہتی کی ان اقدار کو یاد رکھنا چاہئے۔