Live Updates

ملائیشئن ہم منصب کے ساتھ انتہائی خوشگوار اور گرمجوشی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

ہفتہ 7 جون 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بھائی وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے ساتھ انتہائی خوشگوار اور گرمجوشی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہفتہ کو اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنے ملائیشئن ہم منصب کے ساتھ عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ میں امن کے لیے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران ملائیشیا کے اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا، میں نے پاکستان کی امن کی خواہش کا اعادہ کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ ہم بیرونی جارحیت کے خلاف ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تحریر کیا کہ ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں اپنے ملائیشیا کے دورے کا منتظر ہوں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات