نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ کو عید کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبداللطیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گفتگو کے دوران انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دنیا بھر بالخصوص غزہ کے مسلمانوں کی امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا بھی کی۔