Live Updates

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ،شہیدوں کے مزارات پر حاضری

ہفتہ 7 جون 2025 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد شہیدوں کے مزارات پر حاضری دی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو شہید شاہنواز بھٹو سمیت دیگر شہداء کی مزارات پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس عید کے موقع پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے ہمیں اتنی بڑی کامیابی سے نوازا،ہمیں پاکستانی افواج کا بھی شکرگزار ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عیدِ قرباں پر ہمیں سنتِ ابرا ہیمی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گناہوں کی بھی معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں واضح کمی آئی ہے۔کچہ کے علاقہ میں اب اتنے مغوی نہیں جتنے پہلے ہوتے تھے۔کراچی کے اندر بھی اسٹریٹ کرائم میں کافی بہتری آئی ہے۔ بچے کھچے اڈاکو ئوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی سندھ پولیس ایکشن لے گی۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات