Live Updates

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح کے لئے دعا بھی کی۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات