تورغر دوبچے دریائےاباسین میں ڈوب گئے ، ایک لاپتہ دوسرابچالیاگیا

اتوار 8 جون 2025 12:00

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ضلع تورغر کے علاقے سورمل، نصرت خیل میں دریائے آباسین میں افسوسناک واقعہ میں دو بچے نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کی بروقت کوششوں سے ایک 12 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ دوسرا بچہ، 15 سے 16 سالہ نوجوان عظیم اللہ ولد محمود اللہ، دریائے آباسین میں ڈوب گیا اور تاحال لاپتہ ہے۔ڈپٹی کمشنر تورغر،صفدر اعظم قریشی موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جدباء اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھی موجود رہے اور امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد لاپتہ بچے کی تلاش میں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :