عید ایام میں شکایات کے ازالے میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی،ایم ڈی واسا

اتوار 8 جون 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق واسا عیدالاضحی کے موقع پر صفائی انتظامات میں سرگرم ہے۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے عید کے دوسرے روز بھی نکاسی آب سے متعلق شکایات کی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی شکایت کو ہنگامی بنیادوں پر دور کر دیا گیا ،عید ایام میں شکایات کے ازالے میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔خالد رضا خان نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سیوریج سسٹم میں مت ڈالیں اور سیوریج سسٹم بند ہونے کی فوری اطلاع 1334 پر دیں ۔شکایات سیل میں درج ہونیوالی تمام شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔