Live Updates

سیالکوٹ، تمام آفیسرز نے عید کے دنوں میں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے سر انجام دیں ، چوہدری ارمغان سبحانی

اتوار 8 جون 2025 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں تمام آفیسرز نے عید کے دنوں میں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے سر انجام دی ہے ۔وریو ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اور سویٹ ہوم میں جاکر لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی اور محبتیں بانٹیں جس پر ہم ان دونوں خاتون آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دو خاتون آفیسرز کے ساتھ ضلع سیالکوٹ کے دو دیگر آفیسرز جنہوں نے اپنی اپنی ذمہ داری بھی بہت اچھے طریقے سے سر انجام دی ہے ان میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے تمام ورکرز کو صفائی کے حوالے سے جو احکامات دئیے اور ان پر ان ورکروں نے عملدرآمد بھی کر کے دکھایا وہ بھی قابل دید ہیں، اس کے علاوہ جو سب سے اہم ذمہ داری ٹریفک پولیس نے سر انجام دی ہےاس پر ان کے بہت ہی قابل فخر، محنتی اور ایماندار آفیسر ڈی ایس پی مدثر صدیق اور ان کے ماتحت ملازمین کی بھی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت چوہدری طارق سبحانی نے آخر میں ایس ڈبلیو ایم سی اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو خوب داد دی جن کی محنت سے شہر سیالکوٹ اور اس کے مضافات کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :