Live Updates

وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید االاضحٰی کی نماز ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی

پیر 9 جون 2025 09:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید االاضحٰی کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے اور پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نماز کے بعد وزیراعلیٰ عوام سے عید ملے اور بچوں میں عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں اور لوگ جوق در جوق عید ملنے آ رہے ہیں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے عوام کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا نہ صرف اپنے گھر گلی کوچوں بلکہ شہر کو صاف رکھنے اور گندگی پھیلانے سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد مل سکے۔یہ ہم سب کا شہر ہے نہ صرف شہر بلکہ پورے ملک کو صاف اور سرسبز بنانا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات