پنجاب ہسپتال جڑانوالہ میں دوران ڈلیوری فضیلت بی بی خاتون کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا

پیر 9 جون 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)پنجاب ہسپتال جڑانوالہ میں دوران ڈلیوری فضیلت بی بی خاتون کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا شیخ ارشد نامی عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق فلک شیر نامی شخص نے 15 پر کال کی پنجاب ہسپتال میں دوران ڈلیوری فضیلت بی بی کو غلط انجیکشن لگایا گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گئی 15 کی کال پر تھانہ سٹی سے اے ایس ائی امجد علی موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ فضیلت بی بی کو علاج معالجہ کے لیے پنجاب ہسپتال میں لایا گیا تھا دوران ڈلیوری انجیکشن لگنے سے وفات پا گئی ہے عطائی شیخ ڈاکٹر ارشد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس مصروف کاروائی ہے اہل علاقہ نے پنجاب ہسپتال کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کوئی اور زندگی ضائع ہونے سے بچ سکے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ہسپتال ابھی تک سیل نہیں ہوا اس پر کاروائی کی جائے