
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی، 30 گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو پانے میں ناکام
افسوسناک واقعہ ہفتے کی رات 3 بجے پیش آیا آگ لگنے کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا
ساجد علی
پیر 9 جون 2025
11:04

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ ہفتے کی رات 3 بجے پیش آیا آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا، تینوں فیکٹریوں کی عمارتوں کو بھی مخدوش قرار دیا گیا، فیکٹری کا ایک حصہ گرنے سے 5 افراد بھی زخمی ہوئے جن میں کے ایم سی کے فائر فائٹرز موجود تھے، بڑے پیمانے پر آتشدگی کے باعث کولنگ کا عمل کئی گھنٹوں پر محیط ہوسکتا ہے۔
چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے کی اطلاع فوری طور پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 سندھ کو اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، مجموعی طور پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے 11 فائر ٹینڈر، 1 سنارکل اور 2 ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم دھوئیں کی شدت اور پانی کی کمی ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو 1122 کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصبح فیکٹری میں لگنے والی آگ نے آتشگیر مواد کی وجہ سے دیگر فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 3 فیکٹریاں جل کر مکمل تباہ ہوگئیں، چوتھی فیکٹری میں آگ بھجانے کا عمل جاری ہے، 20 سے زائد فائر ٹینڈر آگ بھجانے میں مصروف ہیں، آتشزدگی کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے جنہں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.