Live Updates

بی جے پی نے بھارت کے تمام آئینی اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے،تیجسوی یادو

پیر 9 جون 2025 11:10

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) بھارت میں ریاست بہار اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے رہنماء اور قائد حزبِ اختلاف تیجسوی یادو نے کہاہے کہ بی جے پی نے ملک میں تمام آئینی اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تیجسوی یادو نے پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014کے بعد سے ملک کے تمام آئینی ادارے بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے ماتحت ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتا ہے، اس سے پہلے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کواس کی مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ آئینی اداروں کو دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں تاکہ ان پرعوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی طرف سے بھارت کے 16روزناموں میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میںگزشتہ سال کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دھاندھی کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کے بعد سے سیاسی ماحول کشیدہ ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے انتخابات میں میچ فکسنگ کی گئی تھی اور اب بی جے پی یہی طرزِ عمل بہار میں بھی اپنانا چاہتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات