Live Updates

سری نگر میں ایک غیرمقامی مزدورمردہ پایا گیا،سڑک حادثات میں 2افراد جاںبحق

پیر 9 جون 2025 11:40

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں ایک غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب کا رہائشی ایک غیر کشمیری بنٹی ماسی ضلع کے علاقے نٹی پورہ میں اپنی کرائے کی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

وہ بڑھئی کا کام کرتاتھا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے رپورٹ درج کر لی ہے۔دریں اثنا ضلع پلوامہ کے علاقے پنگلینا میں ایک سرک حادثے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک اورزخمی ہو گیا۔سری نگر کے نہرو پارک کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ دانش احمد شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات