یو اے ای کے محمد وسیم اور جنوبی افریقا کی کلوئی ٹرائیون آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

آئی سی سی کی جانب سے خواتین میں جنوبی افریقا کی کلوئی ٹرائیون آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں

پیر 9 جون 2025 12:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)آئی سی سی کی جانب سے یو اے ای کے محمد وسیم کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔محمد وسیم کو مئی کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ کے برینڈن میک مولن اور امریکا کے میلند کمار کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے خواتین میں جنوبی افریقا کی کلوئی ٹرائیون آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔کلوئی ٹرائیون کو مئی کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور بھارت کی جیمیا راڈریگس کی بھی اس حوالے سے نامزدگی ہوئی تھی۔