وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیر قومی ، وفاقی وزیر سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحی کی مبارکباد دی

پیر 9 جون 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الاضحی کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کرکے سیاسی رہنماؤں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس پریس ونگ کے مطابق تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم کو عید ا لاضحی کی مبارک باد دی ا ور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔