جنوبی وزیرستان میںگاڑی پر فائرنگ، 2 بچے زخمی

پیر 9 جون 2025 16:30

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے مانڑہ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گاڑی میں 15 بچے سوار تھے۔واقعہ میں ڈرائیور اور دیگر بچے محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔