ش*فلسطینی بچوں نے ملبے کے ڈھیر کے درمیان بھی عید کی خوشیاں ماند پڑنے نہ دیں

ةننھے بچوں نے بال بنوائے، بچیوں نے میک اپ کیا اور پھر ریڈ کارپٹ پر ریمپ واک بھی کی،ویڈیووائرل

پیر 9 جون 2025 17:00

ت*غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری تھم نہ سکی۔ اسرئیلی جارحیت کے درمیان فلسطینی بچوں کے حوصلے بلند، ملبے کے ڈھیر کے درمیان بھی عید کی خوشیوں کو ماند پڑنے نہ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی نڑاد امریکی کامیڈین منی نے ایسی ہی ایک خوبصورت ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فلسطینی معصوم بچوں کو عید کے پر مسرت موقع پر عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عید کے موقع پر ننھے بچوں نے بال بنوائے، بچیوں نے میک اپ کیا اور پھر ریڈ کارپٹ پر ریمپ واک بھی کی۔وائرل ویڈیو میں ایک ننھے بچوں کو ملبے کے ڈھیر کے درمیان خوش لباس پہنے خود کو ا?ئینے میں دیکھتے، ڈانس کرتے اور کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جو ان |مشکل حالات میں بھی اٹوٹ جذبے ایمان کے ساتھ ا?گے بڑھ رہے ہیں۔