چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر کی ہدایت پر عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی ہزاروں آلائشیں اٹھائی گئی

پیر 9 جون 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر اورناظم آباد کے یوسی چیئرمینز عید کے دوسرے روزبھی میدان عمل میں موجودہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسینٹرل کے مختار کار وسیم تاج اور سینی ٹیشن کا عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفرکا عیدالضحی کے دوسرے روز سینی ٹیشن ڈپاٹمنٹ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے کام کا معائنہ۔

چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے عیدالضحی کا دوسراروزبھی عوام کی خدمت اور بلدیاتی مصروفیت میں گزاراور ناظم آباد ٹان کی جانب سے قائم کئے گئے شکایتی کیمپس پر عوامی شکایات کو فوری حل کرنے اور محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت دی کہ آلائشوں کو جلد از جلد رہائشی علاقوں سے اٹھاکر کلیکشن پوائنٹس منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ناظم آباد میں عوامی نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے تعاون سے آلائش آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور ناظم آباد ٹان سینی ٹیشن کا عملہ آلائشیں اٹھانے اور ان کو ٹھکانے لگانے میں مصروف انہوں نے عید الاضحی پر آلائش آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد ٹان کے محکمہ سینی ٹیشن کے ڈائریکٹر ظہیر احمد، و دیگر بلدیاتی افسران کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے کہا ہم ناظم آباد ٹان میں قائم تمام کلیشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرنے کہ بعد فوری کاروائی کر رہے ہیں ان جگہوں کو آلائشوں سے پاک کر کہ چونے کا چھڑکا اور جراثیم کش اسپرے بھی کر رہے ہیں تاکہ تعفن اور بیماریوں سے بچا کو یقینی بنایا جا سکے اور ناظم آباد کی عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے