
پیمرا، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان نے مالی سال 2024-25ء کے دوران میڈیا کے شعبے میں نمایاں ترقی اور اصلاحات کیں، اقتصادی سروے
پیر 9 جون 2025 17:30
(جاری ہے)
پیمرا نے 31 مارچ 2025ء تک مجموعی طور پر 3 موبائل ٹی وی کے لائسنس، 34 لینڈنگ رائٹس پرمیشن، 36 آئی پی ٹی وی کے لائسنس، ایک ڈی ٹی ایچ اور ایک ٹیلی پورٹ (براڈ کاسٹ) لائسنس جاری کئے۔
میڈیا کی آزادی اور تنوع کو فروغ دینے میں پیمرا نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ اقتصادی سروے 2024-25ء کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے قومی و بین الاقوامی امور پر عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پی ٹی وی کے موجودہ سات چینلز پی ٹی وی ہوم، پی ٹی وی نیوز، پی ٹے وی سپورٹس، پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی نیشنل، پی ٹی وی بولان اور پی ٹی وی ورلڈ ملکی و بین الاقوامی سطح پر نشریات فراہم کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی ورلڈ پاکستان میں انگریزی زبان میں نشریات پیش کرنے والا واحد نیوز چینل ہے۔ پی ٹی وی کا دائرہ کار ملک کی 100 فیصد آبادی کو کور کرتا ہے۔ پاکستان میں رجسٹرڈ ٹی وی سیٹ ہولڈرز کی تعداد 31 مارچ 2025ء تک 26054120 ہے۔ مالی سال 25۔2024ء میں پی ٹی وی کے دو منصوبوں کے لئے حکومت نے مجموعی طور پر 1130.52 ملین روپے مختص کئے جن میں ”نیشنل فلم پروڈکشن انسٹیٹیوٹ“ کے قیام اور ”ری ویمپنگ آف پی ٹی وی سی“ شامل ہیں۔ اقتصادی سروے 2024-25ء کے مطابق ریڈیو پاکستان نے قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرامز نشر کئے۔ رمضان المبارک میں خصوصی دینی پروگرامز اور یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سات روزہ نشریاتی مہم بھی چلائی گئی۔ مالی سال 25۔2024ء کے دوران پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو مجموعی طور پر 6413 ملین روپے جاری کئے گئے جن میں 500 ملین روپے کے اضافی فنڈز بھی شامل ہیں۔ اس عرصے میں پی بی سی کے تحت پانچ ترقیاتی منصوبے بھی جاری رہے جن میں 529 ملین روپے کی لاگت سے صوت القرآن ایف ایم نیٹ ورک فیز تھری کا قیام، 1540 ملین روپے کی لاگت سے خضدار میں 300 کلو واٹ ٹرانسمیٹر کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کی منطوری، کوئٹہ میں 1068.982 ملین روپے کی لاگت سے 100 کلو واٹ ٹرانسمیٹر کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن، خیرپور میں 878.173 ملین روپے کی لاگت سے میڈیم ویو سروسز کی بحالی، 3850ملین روپے کی لاگت سے روات ٹرانسمیٹنگ سٹیشن کی اپ گریڈیشن، ٹرانسمیٹرز کی بہتری اور جدت شامل ہے۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکٹرانک میڈیا کے شعبے میں جدیدیت، آزادی اظہار اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.