عید الاضحی کاتیسرا روز ،شورکوٹ میں میونسپل کمیٹی عملہ کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری رہا

پیر 9 جون 2025 17:30

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)عید الاضحی کے تیسرین روز بھی شورکوٹ میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کی طرف سے شہر سے قربانی کے جانوروں کی ا?لائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری رہا سارے کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ میڈم شازیہ رحمن, سی او میونسپل کمیٹی سید سلیم اقبال شاہ خود کرتے رہے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز شریف کے ویثرن صاف ستھرا پنجاب پر عمل درآمد کرنے کے لی شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عملہ صفائی دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھا شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن اور عملہ صفائی کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا گزشتہ سال کی نسبت اس سال صفائی کے انتظامات کافی بہتر رہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔