گ* بلدیاتی اداروں کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی

پیر 9 جون 2025 17:45

ؒرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر اور سابق چیئرمین ٹاون کمیٹی کوٹ سمابہ سید محمود علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں۔پنجاب سمیت پورے ملک کی ترقی، گراس روٹ لیول پر اختیارات کی منتقلی سے مشروط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے میاں اعجاز عامر سید محمودالحق بخاری نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل سے براہِ راست آگاہ ہوتے ہیں، اور ان کے ذریعے ہی تعلیم، صحت، صفائی، سڑکوں، پانی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

مگر بدقسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی ادارے غیر فعال ہیں، جس کے باعث نہ صرف ترقی کا عمل رٴْک گیا ہے بلکہ عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے واضح کیا کہ بلدیاتی اداروں کی غیر موجودگی نے بیوروکریسی کو بے لگام کر دیا ہے، اور عام آدمی کا کوئی پرسانِ حال نہیں رہا۔ مقامی حکومتوں کے بغیر نہ صرف ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں بلکہ شفافیت اور جواب دہی کا عمل بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔ہم حکومتِ پاکستان اور حکومتِ پنجاب سے پٴْرزور اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کو فی الفور بحال کیا جائے اور نئے انتخابات کے ذریعے منتخب نمائندوں کو اختیارات سونپے جائیں تاکہ عوامی مسائل فوری اور مؤثر طریقے سے حل ہو سکیں