عبدالعلیم خانزادہ اور صابر حسین قائم خانی کا دو نوجوانوں کے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

پیر 9 جون 2025 18:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ایم کیو ایم حیدرآباد کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ اور رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حالی روڈ کے رہائشی دو نوجوانوں مدثر سعید گدی اور حیدر شفیع گدی کے دریائے سندھ جامشورو میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم نوجوانوں کی مغفرت و درجات کی بلندی، اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ دریا میں پانی کی آمد اور اضافے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات بڑھائے جائیں اور ڈوب کر جاں بحق ہونے والے غریب نوجوانوں کے ورثا کی مناسب مالی امداد کی جائے۔