Live Updates

ش*سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب کا انعقاد

حج 2025 کے کامیاب انعقاد کے اعتراف میں پاکستان حج مشن کو ''ایکسی لینس ایوارڈ'' سے نوازا گیا

پیر 9 جون 2025 18:45

/مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں حج 2025 کے کامیاب انعقاد کے اعتراف میں پاکستان حج مشن کو ''ایکسی لینس ایوارڈ'' سے نوازا گیا۔ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے ''ایکسی لینسی ایوارڈ '' وصول کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی حج نے کہا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا۔سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج 2026 کی پالیسی اور ٹائم لائن جاری کی ہے۔عبدالوہاب سومرونے کہا کہ حج کے انعقاد کے فوری بعد حج 2026کی ٹائم لائن جاری کرنا قبل از وقت تیاریوں کی یقینی بنانا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی۔نئی پالیسی کے تحت یکم محرم 1447 ھ سے مسار پلیٹ فارم پر حج کمپنیوں کے پروفائل کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات